ایبٹ آباد یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس، تعلیمی و انتظامی امور کے حوالہ سے بات چیت

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی و انتظامی امور کے حوالہ سے بات چیت سمیت متعدد امور سے متعلق فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں گذشتہ امتحانات میں ڈراپ طلباء کیلئے سپیشل سمسٹر شروع کرنے کے ساتھ ساتھ امپروومنٹ کے خواہش مند طلباء و طالبات جو پہلے پورے سمسٹر کی فیس ادا کرنے کے پابند تھے، کو فیس میں نرمی کرتے ہوئے فی مضمون ایک ہزار روپے جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے فیسوں میں 300 روپے اضافہ کے فیصلہ کو واپس لینے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی وصولی کیلئے بھی حد مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ہدایات جاری کیں کہ سائنس شعبہ جات کے طلباء سے ایک ہزار روپے اور آرٹس شعبہ کے طالب علم سے 500 روپے فی کس وصول کئے جائیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی اپنی کلاسز کی پابندی کریں، اگر کلاس میں ایک بھی طالب علم حاضر ہے تو کلاس لی جائے اور اسے پڑھائیں، طلبہ کے جائز مطالبات کافی حد تک پورے کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں