عمران خان کا ہری پور اور مانسہرہ کا پرسوں کا دورہ ملتوی، ترجمان اکبر ایوب خان

منگل 20 مارچ 2018 12:40

عمران خان کا ہری پور اور مانسہرہ کا پرسوں کا دورہ ملتوی، ترجمان اکبر ایوب خان
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ہری پور اور مانسہرہ کا پرسوں جمعرات کو ہونے والا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ عمران خان 26 مارچ کو ہری پور اور مانسہرہ میں ممبر شپ مہم میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کے ترجمان کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث22 مارچ کو ہونے والا دورہ منسوخ کیا گیا ہے، اب 26 مارچ کو دوپہر دن2 بجے عمران خان اپنے دورہ ہری پور کے دوران ممبر شپ مہم میں حصہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب متوقع ہے۔

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان بھرپور انداز میں اپنے قائد عمران خان کا استقبال کریں گے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے تحریک انصاف سے وابستہ کارکنوں و عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ26 مارچ بروز سوموار کو ممبر شپ مہم میں اپنے دوستوں کے ساتھ شریک ہو کر چیئرمین پی ٹی آئی کا بھر پور استقبال کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں