نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو کمزور سمجھنے والے بہت جلد عوامی ردعمل کو دیکھ لیں گے، مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعرات 16 اگست 2018 12:53

نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو کمزور سمجھنے والے بہت جلد عوامی ردعمل کو دیکھ لیں گے، مرتضیٰ جاوید عباسی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو کمزور سمجھنے والے بہت جلد عوامی ردعمل کو دیکھ لیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک سنجیدہ جماعت ہے اور ہم اسمبلی میں ذمہ دارانہ اور ملکی مفاد کا کردار ادا کریں گے، جن لوگوں نے قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار حاصل کیا قوم جلد ان کے حقیقی کردار کو دیکھ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی مقدمات میں پھنسا کر بھی مخالفین اپنے من مرضی کے نتائج حاصل نہیں کر سکے ۔ مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ قوم اگلے تین ماہ میں حکومت کی کارکردگی دیکھ کر حکمرانوں کے خلاف خود سڑکوں پر نکلیں گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں