عمران خان کی 22سال کی جدوجہد نے پاکستان سے خاندانوں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا۔تحصیل ناظم حویلیاں عامر شہزاد

اتوار 19 اگست 2018 16:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) تحصیل حویلیاں کے نائب ناظم عامر شہزاد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا ملک کی22 کروڑ عوام کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ،عمران خان کی 22سال کی جدوجہد نے پاکستان سے خاندانوں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ،تحریک انصاف کے ورکرز وزیراعظم عمران خان کے مشن کو عوام تک پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 71سال بعد پاکستان پر خاندانوں کی بجائے سیاسی جماعت حکومت کرے گی جو کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا خواب تھا ۔عامرشہزاد خان نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بننے سے دنیا ۔ میں پاکستان کا وقار بلند ہو ۔ اس سے قبل جن دو بڑی جماعتوں نے پاکستان میں حکومت کی ہے ان کی کرپشن نے پاکستان کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں