خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے اے سسٹنٹ کمشنر صاحبان سمیت آٹھ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے متعدد اسسٹنٹ کمشنروں سمیت آٹھ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر الائی بٹگرام عامر حسن خان کو ڈپٹی سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر جدباء تورغر محمد سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر پٹن مقبول حسین (جن کا تبادلہ ایف آر بنوں ہوا تھا) کو ڈپٹی سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن بنوں، اشفاق خان کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نسیم خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات، سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات کو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) دیر لوئر تعینات کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی دیر لوئر اصغر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میرزالی کو ڈپٹی سیکرٹری ضمن شدہ اضلاع (سابق فاٹا سیکرٹریٹ) میں ایڈجسٹ کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں