ڈین، ہاسپٹل ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے ایوب میڈیکل کالج میں ’’اے ایم سی آرینہ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا

پراجیکٹ میں فوڈ پوائنٹ، گرین ہائوسز، اوپن ایئر تھیٹرز، ایکوریم، پانی کا چشمہ اور بہترین بیٹھنے کی جگہ بنائی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈین، ہاسپٹل ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے ایوب میڈیکل کالج میں ’’اے ایم سی آرینہ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اے ایم سی آرینہ میڈیکل کالج کے طلباء، اساتذہ اور سٹاف کو ادارہ کے اندر ایک خوبصورت اور بہترین ماحول مہیا کرنے کی ایک کاوش ہے۔ اس پراجیکٹ میں فوڈ پوائنٹ، گرین ہائوسز، اوپن ایئر تھیٹرز، ایکور یم، پانی کے چشمہ اور بہترین بیٹھنے کی جگہ بنائی جائے گی، یہ ارینہ فنگشن، میٹنگز اور پارٹیز کے علاوہ مختلف تقریبات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق، سابق ڈین ڈاکٹر سلمی کنڈی، ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب اور سابق میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا خان نے کیا۔

(جاری ہے)

ایوب میڈیکل کالج کا شمار پاکستان کے مایہ ناز میڈیکل کالجز میں ہوتا ہے، 1979ء سے ملکر اب تک یہ کالج ہزاروں ڈاکٹرز پیدا کر چکا ہے جو اس وقت پاکستان میں اور بیرون ملک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

پراجیکٹ کی بانی سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلمی کنڈی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ یہاں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ایک ایسی خوبصورت جگہ بنائی جائے جہاں وہ بیٹھ سکیں، اچھا کھانا کھا سکیں اور اپنا فارغ وقت انجوائے کر سکیں۔ ڈاکٹر نعمان صدیقی کوآرڈینیٹر ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نے اس پراجیکٹ کو ڈیزائن کیا ہے۔ ڈین ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ طلباء کو بہتر اور اچھا ماحول فراہم کرنا ان کی ذہنی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح سب ملکر ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں گے اور ہسپتال سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ تقریب میں پروفیسر نعیمہ افضل، پروفیسر نورین سلمان، پروفیسر ارم مشتاق، نرسنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر قمر سلطانہ، فنانس ڈائریکٹر حیدر علی کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء اور ملازمین کے اس اقدام کو سراہا اور ہسپتال اور کالج انتظامیہ کی باہمی تعاون کو ادارہ کی ترقی کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں