ایبٹ آباد‘ مولانا ضیاء الرحمن فاروقی تنظیم العلماء قلندرآباد کے رہنما مولانا عبدالحفیظ صدر منتخب

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) مولانا ضیاء الرحمن فاروقی تنظیم العلماء قلندرآباد کے رہنما مولانا عبدالحفیظ کو صدر منتخب کردیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے مرکزی جامع مسجد قلندر آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے علماء کرام مولانا یوسف شاہ، مولانا شیر محمد، مولانا فخرالسلام، مولانا نسیم الله، مولانا طاہر شاہ، مفتی ندیم، مولانا آصف حیدر و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تنظیم العلماء کی متفقہ رائے سے باڈی تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد مولانا ضیاء الرحمن فاروقی کو سرپرست اعلیٰ، صدر مولانا عبدالحفیظ، جنرل سکرٹری عبدالتواب قاسمی، مولانا یوسف شاہ نائب سرپرست، مولانا مختیار مصطفیٰ نائب صدر، مولانا شیر محمد نائب صدر دوم، مولانا فخرالسلام ڈپٹی سیکرٹری، مولانا سید طاہر شاہ پریس سیکرٹری، مولانا نسیم الله فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ سب علماء کرام نے ملکر علاقہ میں ازسرنو کام کو فعال کرنے کا تجدید عہد کیا اور آخر میں مولانا سمیع الحق شہید کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں