صوبہ ہزارہ انتظامی بنیادوں پر چاہتے ہیں، صوبہ ہزارہ فرنٹ کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) صوبہ ہزارہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر چاہتے ہیں، بھارت سمیت مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے انتظامی یونٹ بنائے گئے ہیں، اس سے اختیارات کی نچلی سطح کا واضح پیغام ملتا ہے، پاکستان میں بھی نئے صوبوں کے قیام سے ملکی معیشت پر کوئی بوجھ نہیں بنے گا، سانحہ ماڈل ٹائون کی طرح 12 اپریل کے سانحہ ایبٹ آباد کی بھی دوبارہ جوڈیشل انکوائری انتہائی ضروری ہے، صوبہ ہزارہ فرنٹ کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، وہ کسی کے حق یا مخالفت میں نہیں بلکہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے معرض وجود میں آیا ہے، ہمارے عہدیدار ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ فرنٹ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرنٹ کے سربراہ سردار محمد مشتاق ایڈووکیٹ اور ان کی دیگر ٹیم باہمت اور باحوصلہ ہے، بابا حیدر زمان نے پور ے ملک میں نئے صوبوں کی جدوجہد کو جلا بخشی، ان کے شروع ہوئے مشن کو آگے بڑھائیں، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں صوبہ ہزارہ کی اصولی حمایت کر چکی ہیں، اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کو بھی اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ہزارہ معدنیات سے مالا مال خطہ ہے، تربیلا ڈیم اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی رائلٹی صوبہ ہزارہ کی معاشی ضروریات پوری کر دے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں