ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری

پیر 19 نومبر 2018 16:18

ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر میں 334 نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایبٹ آباد کی 28، ہری پور کی 6، مانسہرہ کی 37، تورغر کی 2، کوہستان کی 28، بٹگرام کی 10، شانگلہ کی 7، بونیر کی 11، دیر اپر کی 12، لوئر دیر کی 18 اور مالاکنڈ کی 8 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 23 دسمبر کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، یہ انتخابات جنرل، خواتین، کسان، اقلیت اور یوتھ کی خالی ہونے والی نشستوں پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں 22 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں،23 نومبر کو ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 24 نومبر سے 27 نومبر تک کاغذات کی سکرونٹی ہو گی۔ 28 اور 29 نومبر تک کاغذات کی منظوری اور کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کی جا سکیں گی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 23 دسمبر کو ہوں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں