بابا حیدر زمان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 26 نومبرکو ہو گا

جمعرات 22 نومبر 2018 11:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے زیراہتمام بابا حیدر زمان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 26 نومبر کو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائم مقام چیئرمین سلطان العارفین نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین، تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنمائوں اورکارکنوں کو تعزیتی ریفرنس کے حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان مرحوم کی ہزارہ کے عوام کے حقوق حصول کیلئے جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں