لورہ اور حویلیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

جمعرات 22 نومبر 2018 11:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) لورہ اور حویلیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او لورہ شہزاد خان نے منشیات فروش محمد نسیم سکنہ پشاور کے قبضہ سے 800 گرام چرس برآمد کر کے سی این ایس اے 9 بی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ حویلیاں ہادی پرستان خان نے منشیات فروش محمد آصف سکنہ حویلیاں سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9 سی (سی این ایس ای) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں