ایبٹ آباد یونیورسٹی، بی ای/ بی ایس سی اور بی کام کے ضمنی امتحانات 16 دسمبر سے شروع ہوں گے

جمعرات 22 نومبر 2018 11:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بی ای/ بی ایس سی اور بی کام کے ضمنی امتحانات 16 دسمبر سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

مہتمم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بی ای/ بی ایس سی اور بی کام کے ضمنی امتحانات 16 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی بغیر جرمانے کے تاریخ ختم ہو گئی ہے تاہم پارٹ سیکنڈ کے فیل شدہ طلبہ 11250 روپے ٹرپل فیس کے ساتھ 30 نومبر تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں، دو مضمون کیلئے ٹرپل فیس کے ساتھ 5550 روپے طلباء کو جمع کروانا ہوں گے جبکہ بی کام پارٹ سکینڈ کیلئے ٹرپل فیس کے ساتھ 5550 روپے جمع کروا کر امتحانت میں حصہ لے سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں