ہائی سکول میرپور اور نواں شہر زلزلہ کے 13 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے

جمعرات 22 نومبر 2018 11:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول میرپور اور نواں شہر زلزلہ کے 13 سال بعد مکمل نہیں ہو سکے، متاثرین زلزلہ نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے تباہ کن زلزلہ کے بعد ایرا نے کئی سکولوں کی تعمیر نو کے کاموں کا بیڑا اٹھایا لیکن زلزلہ کی13 سال مکمل ہونے کے بعد بھی گورنمنٹ ہائی سکول میرپور اور نواںشہر کو مکمل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوںنے ایرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں سکولوں کی تعمیر کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں