عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،عاطف منصف جدون

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

ایبٹ آباد۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) عوامی خدمت کا درس ورثہ میں ملا تھا، آخری دم تک عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، غریب اور مظلوم لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل عاطف منصف خان جدون آف بستی شیر خان اور سہیل سر خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی سیاست کی ہے، پسے ہوئے طبقات کی آواز بلند کرنا ہمارا مشن ہے، ہمیشہ حق اور سچائی کا ساتھ دیا، ہمارے مدمقابل کوئی بھی ہو ہم صرف عوامی حقوق کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں