مجلس ختم نبوت کے رہنما محمد عیسٰی خان مرحوم کی اہلیہ کا سوئم، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:30

ایبٹ آباد۔ 14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان اور مجلس ختم نبوت کے رہنما محمد عیسٰی خان مرحوم کی اہلیہ کے سوئم میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، اہلیان علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تعزیت کیلئے آنے والے افراد نے مرحومہ کے بیٹوں محمد نواز اور محمد ریاض گجر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ مرحومہ چار روز قبل شدید علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ یتیم خانہ گرائونڈ ایبٹ آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سابق وزیر سردار محمد یوسف، جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا نذیر فاروقی کے علاوہ مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مرحومہ سمال انڈسٹریز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے رہنما محمد نواز گجر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ریاض گجر کی والدہ تھیں۔ ’’اے پی پی‘‘ کے طارق جدون، لندن انٹرنیشنل پبلک سکول کے پرنسپل محمد شفیق، تنویر راجہ نے بھی محمد نواز سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ الله مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں