سٹی پولیس نے ٹانچی چوک کے جنرل سیکرٹری سمیت تین دکانداروں کو بارودی مواد فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:30

ایبٹ آباد۔ 14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سٹی پولیس ایبٹ آباد نے ٹانچی چوک کے جنرل سیکرٹری سمیت تین دکانداروں کو بارودی مواد فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 600 بارودی گولے برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کینٹ یاسین جنجوعہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی کیڈٹ نواز نے ٹانچی چوک میں بارودی مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ٹانچی چوک کے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری فیاض ملک، جاوید ملک اور فیاض کو بارودی مواد فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے پولیس نے 600 بارودی گولے بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں