ْپی پی پی شہید بھٹو نے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان صدیق ستی

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

ایبٹ آباد۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ترجمان صدیق ستی کی جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی شہید بھٹو نے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ بلدیاتی الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے ۔ پی پی پی شہید بھٹو کے کارکن ووٹ کاسٹ نہیں کریں گئے ۔صدیق ستی نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے کی پاسداری کریں گئے اور انشاء اللہ آئندہ سال 2019 ء کے جنرل بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں