ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں کے طالب علم نے سالانہ صوبائی کیلی گرافی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 13 جنوری 2019 00:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں کے طالب علم نے سالانہ صوبائی کیلی گرافی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اردو، انگلش کیلی گرافی مقابلہ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات میں منعقد ہوئے جس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں کے طالب علم سمیع الحق کلاس ہشتم نے انگلش کیلی گرافی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی کلاس کے ایک اور طالب علم بخت بیدار نے اردو کیلی گرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سکول کا اور والدین کا نام روشن کیا، سکول ہذا بے مسلسل دوسری مرتبہ اعزاز اپنے نام کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں