پشاور ہائی کورٹ نے وزیر خوراک قلندر لودھی کے خلاف دائر دھاندلی کیس پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی

منگل 15 جنوری 2019 16:22

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر خوراک قلندر لودھی کے خلاف دائر دھاندلی کیس پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک ارشد اعوان کی طرف سے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کے خلاف جنرل الیکشن میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد عدالت کی طرف سے فیصلہ متوقع تھا تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر فیصلہ نہیں سنایا جا سکا اور عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کی مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی کے بعد ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک ارشد اعوان نے ان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی ہے جس میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ عدالت کی طرف سے سماعت کے بعد کیس پر فیصلہ متوقع تھا تاہم عدالت عالیہ نے کیس پر آئندہ سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پی کے 46- سے امیدوار ملک ارشد کی درخواست پر ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ متوقع ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں