ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا کے زریعے لالچ دیکر لوٹنے والے گروہ کا غیرملکی رکن گرفتار کرلیا

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ایبٹ آباد نے سو شل میڈ یا کے زریعے پیسو ں کا لالچ دیکر لو ٹنے والے گر وہ کا بین الاقوا می رکن گرفتار کر لیا ،ملزم نا ئجیرین شہری ہے جس نے لڑکی سے ملکر مقا می شہری سے چالیس لا کھ روپے ہتھیائے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایبٹ آ باد ایف آ ئی اے سا ئبر کرا ئم ونگ نے سو شل میڈ یا کے زریعے پیسو ں کا لا لچ دیکر عوا م کو لو ٹنے والے گروہ کے بین الا قوا می رکن اور نا ئجیر ین شہر ی فر نک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سا ئبر کرا ئم ونگ طا ہر خا ن نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ ایبٹ آ باد کے علا قے شیروان کے رہا ئشی طا ہر سرور نے ایبٹ آ باد سا ئبر کرا ئم ونگ کو درخوا ست دی کہ فیس بک پر اُسکی دوستی یو کے کی ایک لڑ کی سے ہو ئی جس نے اُسے بتا یا کہ وہ بینک میںملا زمت کر تی ہے اور ایک شخص مر گیا ہے جسکے اکا ئو نٹ میں ملین ڈالر مو جود ہیں جس کو نکلوا نے کے لیے میر ی مد د کرو جس پر لڑ کی مذ کورہ نے طا ہر سرور سے مختلف فیسو ں کی مد میں 40لا کھ روپے کی رقم ہتھیا لی جس پر سا ئبر کرا ئم ونگ نے کا روا ئی کر تے ہو ئے تما م ریکار ڈ حاصل کیا اور اس کا روا ئی میں ملو ث ملز م فرنک جو کہ نا ئجیر ین شہر ی ہے کو ایبٹ آ باد سے گرفتار کر لیا ہے جس کے دیگر گروپ ممبرا ن کی گرفتار ی کے لیے کو شیش جا ری ہیں اوراُن اکا ئونٹس کی بھی تفصیلا ت حا صل کی جا رہی ہیں جن میں رقم منگوا ئی جا تی رہی ہے جبکہ ملز م سے واردات میں استعما ل ہو نے والا مو با ئل فون بھی بر آ مد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں