سوئی گیس بحران کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، شملہ پہاڑی انٹر چینج کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔ مشتاق غنی

پیر 21 جنوری 2019 21:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ سوئی گیس کا بحران حل کر لیا جائے گا، سوئی گیس کے بحران کے حل کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، شملہ پہاڑی انٹر چینج کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، ہزارہ موٹر وے کے مانگل انٹر چینج کے افتتاح کے بعد مانسہرہ روڈ کی توسیع کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا، نور کالونی سڑک کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز نور کالونی سپلائی میں ملک قاسم علی دلازاک اور ایوان تجارت ایبٹ آباد کے سینئر نائب صدر ملک خالد اسلم اعوام کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ قاسم علی دلازاک اور خالد اسلم اعوان نے مشتاق احمد غنی کو نور کالونی سمیت سپلائی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مشتاق احمد غنی نے نور کالونی روڈ کی تعمیر و ترقی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، تمام مسائل حل کر لئے جائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں