ایبٹ آباد میں 2019ء کی پہلی پولیو مہم کا آغاز، مہم پر عمل درآمد کی ڈپٹی کمشنر نے 18 مانیٹرنگ افسر تعینات کر دیئے

پیر 21 جنوری 2019 21:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ایبٹ آباد میں 2019ء کی پہلی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم پر عمل درآمد کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر نے 18 مانیٹرنگ افسر تعینات کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت کے 63 ڈاکٹروں کو بھی مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کے فرائض دیئے گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت نے یقین ظاہر کیا ہے کہ 2019ء پولیو کے خاتمہ کا سال ہو گا۔

(جاری ہے)

پو لیو مہم کے بارے میں ای پی آئی انچارج ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق رواں پولیو مہم ضلع کی 54 یونین کونسلوں میں شروع کی گئی ہے، پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 790 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 103 پولیو مراکز اور 34 بس اڈوں پر بھی پو لیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں اور اس سلسلہ میں پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں