تحریک انصاف کے کرنل (ر) شبیر احمد ضلع ناظم اور کامران گل ایڈووکیٹ ضلع نائب ناظم ایبٹ آباد منتخب ہو گئے

پیر 21 جنوری 2019 21:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ضلع ناظم و نائب ناظم کے انتخاب میں تحریک انصاف کے کرنل (ر) شبیر احمد ضلع ناظم اور کامران گل ایڈووکیٹ ضلع نائب ناظم ایبٹ آباد منتخب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ضلع کونسل ایبٹ آباد کے ہال میں ضلع ناظم و نائب ناظم کے انتخاب کے حوالہ پولنگ ہوئی، 78 ممبران ضلع کونسل میں سے 71 ممبران نے حق رائے دیہی استعمال کیا۔

تحریک انصاف کے 45 ممبران ضلع کونسل کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے 26 ممبران ضلع کونسل نے بھی تحریک انصاف کے امیدواروںکے حق میں ووٹ پول کیا۔ ضلع ناظم و نائب ناظم کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار سامنے نہیں لایا گیا۔ ضلع ناظم و نائب ناظم کے انتخاب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے نومنتخب ضلع ناظم کرنل (ر) شبیر احمد اور ضلع نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں