ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے پٹواریوں کی ہڑتال

جمعرات 24 جنوری 2019 15:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پٹواریوں اور اینٹی کرپشن کے درمیان نوشہرہ میں ہونے والے جھگڑے کے بعد صوبائی صدر کی کال پر ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے پٹواریوں نے بھی ہڑتال شروع کردی، دور دراز سے آنے والے سائلین کو زمینوں کے فرد اور گوشواروں سمیت انتقالات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلعی صدر ساجد خان نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ نوشہرہ میں پٹواریوں، محکمہ مال کے اہلکاروں اور اینٹی کرپشن کے درمیان جھگڑے کے بعد پٹواریوں کے صوبائی صدر نے تمام اضلاع کے عہدیداران کا اجلاس طلب کر کے نوشہرہ واقعہ پر صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلہ میں جمعرات کو ایبٹ آباد کے پٹواری نے صوبائی صدر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے پٹوار خانوں میں نہیں بیٹھے جس کی وجہ سے دور دراز سے زمینوں کے فرد اور گوشواروں سمیت دیگر کاغذات کے حصول کیلئے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ہزارہ ڈویژن کے دیگر تمام اضلاع میں بھی صوبائی صدر کی ہدایت پر کوئی پٹوار خانہ نہیں کھولا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں