ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے قاریہ کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے آرڈر جاری کردیئے

جمعرات 24 جنوری 2019 15:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے قاریہ کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے آرڈر جاری کردیئے، پانچ قاریہ ٹیچرز کو تعیناتی کے آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) فائزہ شفیع نے این ٹی ایس پاس کرنے والی ٹیچرز کے آرڈر جاری کر دیئے ہیں، زیادہ تر امیدواروں نے جمعرات کو خود دفتر حاضر ہو کر اپنی تعیناتی کے آرڈر وصول کرلئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) فائزہ شفیع کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کے آرڈر میرٹ پر کئے گئے ہیں، پانچ امیدواروں کو سکروٹنی کے بعد ان کی تعیناتی کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو ڈی ای او آفس سے نئی تعینات ہونے والی کچھ ٹیچرز نے خود حاضر ہو کر اپنے تعیناتی کے آرڈر وصول کر لئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں