آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس، تاجر گروپوں کو اکٹھا کرنے کیلئے مفاہمتی کوششوں کا خیرمقدم

جمعرات 31 جنوری 2019 15:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس عبدالحمید خان جدون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران لیاقت اعوان اور سیٹھ زاہد میر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد سردار شجاع احمد نے تمام تاجر گروپ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی مفاہمتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے احسن اقدام پر کمیٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور اصلاحاتی کمیٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلانے اور ان کی خواہش پر جنرل باڈی کا طلب کردہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی کمیٹی کی بدولت تاجر گروپوں کے درمیان مفاہمت کے عمل پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور گذشتہ تین سالوں سے جاری کشمکش کا خاتمہ ہو گا، تاجر برادری جو ان گنت مسائل سے دوچار ہیں، کا خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں