ڈی پی او لوئر کوہستان نے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اپنی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا حکم دیدیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 00:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو پولیس اور عوام کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنانے اور ان کے مسائل سے آگاہی کیلئے مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے ایس ایچ اوز صاحبان نے اپنے تھانہ جات کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کیا اور عوام سے گھل مل گئے۔

اس موقع پر لوئر کوہستان پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع لوئر کوہستان میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم و منشیات کے خاتمہ کیلئے لوئر کوہستان پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ تھانہ یا لوئر کوہستان پولیس کے ان نمبرات کنٹرول روم 0998-405012 تھانہ پٹن پولیس 0998-405144 اور ایس ایچ او دوبیر 0345-9560638 اور ڈی پی او آفس 0998-405123 پر دیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں