عمران خان ملک کیلئے مثبت امید ہیں، ٹیم میں تبدیلی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ انجینئر افتخار چوہدری

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی مثبت امید ہیں، ٹیم میں تبدیلی صرف عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کی گئی ہے، کھلاڑیوں کا اعتماد بتا رہا ہے کہ وہ کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نظر آ رہا ہے کہ اپنے سیاہ کرتوتوں کے باعث جیلیں ان کا مسکن بننے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا قد پہلے سے بھی اونچا ہو گیا ہے، الله کا فضل ہے ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، قوم کیلئے پہلے دو سال اہم ہیں، شور شرابہ صرف جیلوں کے ڈر کی وجہ سے ہے۔ انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ کپتان کے کھلاڑیوں نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ لوگ پرفارمنس کی بنیاد پر وزارتوں سے الگ کئے گئے ہیں، خدا کا شکر ہے کہ کوئی بھی وزیر ملک دشمنی یا کرپشن کی وجہ سے مستعفی نہیں ہوا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں