نو تعینات ایس ایچ او ڈونگا گلی کا مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلیات جاوید خان کی زیر نگرانی نو تعینات ایس ایچ او ڈونگاگلی عارف خان نے ایلیٹ فورس، کینائن یونٹ، بی ڈی ایس سکواڈ، مقامی پولیس اور لیڈیز پولیس کے دستوں کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن پولیس نے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد آٹھ ایم ایم، ایک عدد بارہ بور بندوق، چار عدد پستول تیس بور، 80 کارتوس اور 20 بارودی گولے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں