سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ملک میں طرح طرح کے ٹیکسز کو ون ونڈو کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ زلفی بخاری

گریجویشن کر کے آنے والے صرف حکومت پر ہی انحصار کرتے ہیں، نوکریوں کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہو گا۔ اعظم سواتی مقررین کا گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے نتھیاگلی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) نیشنل ٹوررازم بورڈ کے چیئرمین وزیراعظم کے مشیر اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ملک میں طرح طرح کے ٹیکسز کو ون ونڈو کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، سرمایہ کاری کیلئے این او سی کا پیچیدہ سلسلہ اور سال بھر مختلف محکموں کو ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار سے سرمایہ کار مایوس ہوتے ہیں، نجی سیکٹر کے بغیر سارا بوجھ حکومت پر ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے، اس حوالہ سے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحتی مقامات کو زون میں تقسیم کر کے مواقع فراہم کریں جہاں سیاحوں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی اور اس میں تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

وہ ہفتہ کو یہاں نتھیاگلی میں جی ڈی اے اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیک ویلی کے اشترک سے نتھیاگلی میں ٹورازم کانفرنس کا اہتمام، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، سدرہ عمران مشیر وزیراعلی سندھ، وزیر سیاحت گلگت فدا محمد، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا، ڈائر یکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی حبیب رضا، کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، ضلع ناظم سردار شبیر، اکیڈیمک اور ٹورازم کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر 30 سے زائد کمپنیوں نے اپنے اپنے سٹارٹ ایپس لگائے۔ وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس حوالہ سے انہوں نے نتھیاگلی سے کوہستان تک کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھارت ہم سے بہت آگے ہے، نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل انڈسڑی میں بڑے مواقع ہیں، سیاحت کے فروغ میں بیرونی ممالک سے آنے والے سیاحوں سے زیادہ ہماری ترجیحات ت مقامی پاکستانی میں ہیں جن کیلئے ٹورازم زون بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتھیا گلی میں داخل ہوں تو نیا پاکستان نظر آتا ہے، کچھ چیزوں پر توجہ دی تھی، بزنس مین صرف ملک میں ایک مرتبہ ٹیکس دیں، پورا سال مختلف محکموں کو ٹیکس دینے کی پالیسی درست نہیں ہے، ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ اس کو کامیاب بنایا جائے گا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان کا برانڈ نام بنائیں گے، اس کی تجاویز بھی ملی ہیں، اس کی ویب سائٹ جلد لانچ کریں گے، آگے بڑھنے کیلئے چھوٹی چیزوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، گذشتہ حکومت نے صرف انفراسٹرکچر پر توجہ دی، نوجوانوں کو روزگار کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گریجویشن کر کے سامنے آنے والے صرف حکومت پر ہی انحصار کرتے ہیں، سب کیلئے نوکریاں فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہو گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اصل کرپشن افسران کے بغیر ممکن نہیں ہوتی، جس سے پورا ادارہ کرپٹ ہوتا ہے، تمام ادارے ایک ایک کر کے تباہ کر دیئے گئے ہیں جس سے میرٹ کا جنازہ نکالا گیا ہے، وزیر اعظم کی مجبوری بن چکا ہے کہ وہ ہر ادارہ میں ٹاسک فورس بنائیں، نوجوان آگے بڑھیں ان کو مواقع دیں گے، بیرونی ممالک سے پاکستانی سیاحت میں سرمایہ کاری کریں، انہیں بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمینٹ رضا حبیب نے سیمینار کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں