ہر آفت اور مشکل گھڑی میں الخدمت کے رضاکار ہمہ وقت خدمت کیلئے پیش پیش ہیں۔کمشنر ہزارہ

الخدمت فائونڈیشن ہر سال رمضان المبارک سے قبل آگاہی مہم پورے ملک میں شروع کرتی ہے۔سید ظہیر السلام کا ڈونر کانفرنس سے خطاب

اتوار 21 اپریل 2019 20:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) کمشنر ہزارہ ڈویثرن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن کی معاشرے کیلئے گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں ،ہر آفت اور مشکل گھڑی میں الخدمت کے رضاکار ہمہ وقت خدمت کیلئے پیش پیش ہیںیتیم کی کفالت آغوش پروگرام کے تحت ملک بھر میں جاری ہے، دو دہائیوں سے دہشت گردی قدرتی آفات ، سیلاب میں بلاتفریق اس کا طرہ امتیاز ہے۔

وہ الخدمت فائونڈیشن ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق ، الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ، صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی ، صدر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس حاجی افتخار احمد ، ضلعی صدر سردار سرور ، امجد خان جدون ، محترمہ تہمینہ، صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر محبوب الہیٰ ، ساجد قریش عباسی ، سابق امیر عبدالرزاق عباسی ، سردار ظہیر اقبال ، قاضی محمد ارشد ایڈوکیٹ اور جماعت کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمشنر سید ظہیر السلام نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن حسب روایت ہر سال رمضان المبارک سے قبل آگاہی مہم پورے ملک میں شروع کرتی ہے اور لوگوں کو اپنے مستقبل کے پروگرامات سے مطلع کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بلاتفریق خدمت عین عبادت ہے اور سیاست سے بالاتر ہو کر ہر طبقہ کی خدمت کی جائے اور اس سے اللہ کی خوشنودی اور رسول ؐ کی سنت ہے الخدمت فائونڈیشن زبردست پروگرام کے تحت چل رہی ہے اور اس میں صداقت اور دیانت پر مکمل طور پر عمل کیا جاتا ہے نادار اور یتیم بچوں کی کفالت کر کے ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے معاشرے کا اہم شہری بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی قلیل خرچ میں بہترین تربیت اور رہائش ، یونیفارم وغیرہ فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے اپنے ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عامر آفاق کا کہنا تھا الخدمت فائونڈیشن کی خدمات لائق تحسین ہے جو ہر ایمرجنسی میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہوتا ہے اور سول سوسائٹی اپنے عطیات الخدمت کے ذریعے دیتے ہیں انہوں نے بھی اپنی ذاتی حیثیت میں ایک لاکھ عطیہ کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایبٹ آباد میں 15 ہزار سے زائد یتیم بچے ہیں جنہیں کفالت کی ضرورت سے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ آغوش کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے، مانسہرہ آغوش سنٹر میں ضلع ایبٹ آباد کے 47 بچے زیر تعلیم ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن یتیم بچوں کی مائوں کو بھی قرضہ حسنہ دے رہی ہے ہر سال ہمارا بجٹ 35 فیصد بڑھ جاتا ہے آخر میں ضلعی صدر سردار سرور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں