نئی سڑکوں کی تعمیر ، پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے منصوبوں سے 30 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ۔تحصیل ناظم

اتوار 21 اپریل 2019 20:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق ذکریا نے کہا ہے کہنئی سڑکوں کی تعمیر اور راستوں کی پختگی ، پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی جیسے منصوبوں سے 30 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیروان کے علاقہ شرولاپنڈ کرگو خان میں پانی اور سڑک سمیت پی سی سی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نزراں، مینکڑاں،شرولا،بیکڑی اور کھکھراڑ روڈ کی سکیمیں مکمل کر کے جہاں رسائی کو آسان کیا تو وہاں ساتھ ساتھ دشوار گزار راستوں کی مرمت بھی کی جس سے نزراں،مینکڑاں شرولا،ڈنہ، بگاریاں جیسے 10 سے زائد گائوں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔

30 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا کہ مزکورہ گائوں میں لوگ پانی کی سخت مشکلات سے دوچار تھے جس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیا۔دیرینہ مطالبات پورے کرنے اور مسائل حل کرنے پر اہلیان علاقہ نے محمد اسحاق زکریا کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کر کے اپنے جذبات اور خوشی کا اظہار کیا۔معززین علاقہ کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ تحصیل ناظم نے حقیقی معنوں میں ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا جس پہ جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں