ٹریفک پولیس کا حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سڑکوں کے دونوں اطراف تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 15:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ٹریفک پولیس نے حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سڑکوں کے دونوں اطراف تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر ٹریفک انچارج انسپکٹر تعفور خان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے حویلیاں کی سڑکوں کے دونوں اطراف آپریشن کے دوران تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکیں واہگذار کرائیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹریفک انچارج نے کہا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ شہریوں اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ شہر کی سڑکیں کشادہ رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں تاہم تاجروں نے ٹریفک پولیس سے تعاون نہیں کیا جس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں