کیہال میں پولیو قطروں سے تین بچوں کی حالت خراب ہونے کی اطلاع سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

بدھ 24 اپریل 2019 11:05

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے کیہال ایبٹ آباد میں پولیو سے بچائو کے قطروں سے مبینہ طور پر تین بچوں کی حالت خراب ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاع کو سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی افواہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری پولیو مہم سے متعلق روزانہ اجلاس میں بھی مذکورہ اطلا ع کی تردید کی گئی ہے، بدقسمتی سے پشاور کے واقعہ کے بعد پولیو سے متعلق مختلف افواہیں سوشل میڈیا پر آنا شروع ہو گئی ہیں جن کی کسی بھی ذریعہ سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ڈپتی کمشنر نے والدین سے کہا کہ وہ اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنے بچوں کو بلاخوف و خطر پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں