ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی کھٹمنڈو ٹی20- سپیشل ویل چیئر کر کٹ ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگی پر کرکٹر اشتیاق حسین کو مبارکباد

بدھ 24 اپریل 2019 11:05

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے کھٹمنڈو ٹی20- سپیشل ویل چیئر کر کٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے نامزدگی پر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خصوصی کرکٹر اشتیاق حسین کو مبارکباد پیش کی ہے، انہیں کھٹمنڈو روانگی سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کا چیک پیش کیا۔ ٹی 20- ویل چیئر ٹورنامنٹ یکم تا 6 مئی تک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سپیشل کرکٹر اشتیاق حسین نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ان سے خصوصی افراد کی کرکٹ کے فرو غ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تمام خصوصی افراد کیلئے سود مند ہے اور ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کو کھیلوں میں شرکت کیلئے ہر ممکن مواقع اور سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھٹمنڈو ٹورنامنٹ میں اشتیاق حسین کی شرکت سے ملک و قوم کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد کا نام بھی روشن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں