صدر بازار ایبٹ آباد کے تاجروں کا الیکشن کمیشن سے فوری طور پر دوبارہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

جمعرات 25 اپریل 2019 15:25

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) انجمن تاجران صدر بازار ایبٹ آباد کے عہدیداران اپنی مدت پوری کرچکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کروانے کے اعلان کے بعد اچانک الیکشن ملتوی کر دیئے گئے۔ صدر بازار ایبٹ آباد کے تاجروں نے الیکشن کمیشن سے فوری طور پر دوبارہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے زیادہ تر بازاروں کی تنظیموں کی معیاد ختم ہو چکی ہے لیکن تاجر تنظیموں کے عہدیدار الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

صدر بازار ایبٹ آباد کی تاجروں کی تنظیم کی مدت مکمل ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سیٹھ حیدر علی، سرپرست اعلیٰ سلیم پاپا اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر طارق خان اور طاہر محمود نے صدر بازار میں 7 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن الیکشن ملتوی کر دیئے گئے۔ صدر بازار کے تاجروں نے فوری طور پر انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں