واساکا شملہ موڑ ملک پورہ میں صفائی کے متعلق آگاہی مہم کیلئے سٹال کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 15:25

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) واسا نے شملہ موڑ ملک پورہ میں صفائی کے متعلق آگاہی مہم کیلئے سٹال کا انعقاد کیا۔ صفائی کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی اور شعور کیلئے بھی بھرپور عوامی مہم چلائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کی جانب سے شملہ موڑ یونین کونسل ملک پورہ میں صفائی کے حوالہ سے شعور و آگاہی کیلئے سٹال کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان نے سٹال کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں میں صفائی کے حوالہ سے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔ دکانداروں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہر دکاندار اپنی دکان کے آگے ڈسٹ بین رکھے تاکہ کوڑا کرکٹ اس میں ڈالا جا سکے۔ انجینئر نور قاسم خان نے آگاہی مہم کے حوالہ سے کہا کہ جہاں واسا کا سینی ٹیشن عملہ ایبٹ آباد کی صفائی میں مصروف ہے تو دوسری طرف شعبہ تعلقات عامہ شہریوں کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں