کینٹ پولیس کے چھاپہ کے دوران 2 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

منگل 21 مئی 2019 11:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) کینٹ پولیس نے چھاپہ کے دوران دو رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مختلف مقامات سے لوٹا اور چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس نے عدالت سے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ڈی ایس پی کینٹ کی نگرانی میں سپلائی میں چھاپہ کے دوران دو رکنی ڈکیت گروہ عادل ولد صدیق اور نبیل ولد عبدالرشید کو گرفتار کیا ہے۔

کینٹ پولیس نے مقامی عدالت سے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر ڈکیتیوں کے دوران لوٹی گئی رقم، موبائل اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں