اے ایف سی عظمیٰ شاہ کا منڈیاں اور کامسیٹس روڈ پر دکانوں اور جنرل سٹوروں کا معائنہ

منگل 21 مئی 2019 11:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) رمضان کریم میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد محکمہ خوراک عظمیٰ شاہ اور انسپکٹر فوڈ نے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی ہدایات پر منڈیاں کامسیٹس روڈ پر مختلف دکانوں اور جنرل سٹوروں کا معائنہ کیا اور اشیا خورد ونوش ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت نہ کرنے، زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعدد دکانداروں پر جرمانے کئے گئے اور فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے گذارش کی کہ اشیا خورد و نوش کیلئے دکاندار سے ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں، مزید شکایات کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم 0992-9310200 پر یا ’’پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ‘‘ کے ذریعہ اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ تک پہنچائیں تاکہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ/پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں