اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا مین بازارکا دورہ، کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق مسائل کے فوری حل کے احکامات

جمعہ 24 مئی 2019 09:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے مین بازار ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے ملاقات کر کے کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر ہی ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے چکن، گوشت، فروٹ و سبزی کی دکانوں اور بیکریوں کا معائنہ کیا، اشیاء کے ریٹ دریافت کئے اور دکانداروں کو موحول دوست شاپنگ بیگز کے استعمال کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں جائز منافع کے ساتھ عوام کی خدمت کر کے آپ اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں