ایبٹ آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا کر رکھ دی

نالوں پر تجاوزات اور نالے بند ہونے کی وجہ سے کیہال، لنک روڈ، کالول روڈ، مانسہرہ روڈ جب پل پر سیلاب امڈ آیا

ہفتہ 25 مئی 2019 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایبٹ آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا کر رکھ دی۔ نکاسی آب کا صحیح بندوبست نہ ہونے، نالوں پر تجاوزات اور نالے بند ہونے کی وجہ سے کیہال، لنک روڈ، کالول روڈ، مانسہرہ روڈ جب پل پر سیلاب امڈ آیا جس سے ایبٹ آباد سے منڈیاں تک گھنٹوں ٹریفک بند رہی۔

کیہال اور سپلائی میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سے دکانداروں کا قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے شہریوں نے بیوٹیفکیشن کیلئے آنے والے فنڈ کو نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر خرچ کرنے کا مطالبہ کر دیا تاکہ آئندہ پانی سڑکوں پر نہ آئے۔ ایبٹ آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جمعہ کے روز بار اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جس سے شہر کی تمام سڑکیں زیر آب آ گئیں، لنک روڈ، کیہال، کاکول روڈ سمیت دیگر علاقوںمیں سڑکوں پر سیلاب کا منظر تھا جس کی وجہ سے ٹریفک بھی بند ہو گئی۔

کیہال میں پہلی مرتبہ تمام چوک چوراہے اور سڑکیں زیر آب آ گئیں، بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ کیہال کے دناداروں نے نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنا کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں