ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی فرزندان توحید (آج) اعتکاف بیٹھیں گے

ہفتہ 25 مئی 2019 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی ہزاروںفرزندان توحید (آج) اتوار کو اعتکاف بیٹھیں گے۔ ایبٹ آباد کی اہم مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں 20 رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد ہزاروں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھیں گے جس کیلئے مساجد انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اہم اور حساس مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کے مکمل کوائف مرتب کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جامع مسجد محمدی میرعالم ٹائون میں بھی 300 کے لگ بھگ فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک کی موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر تمام اعتکاف بیٹھنے والوں کے کوائف کو مکمل چیک کرنے کے بعد انہیں اعتکاف کی سہولت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں