یتیم خانہ ایبٹ آباد1940 سے آج تک مخیر حضرا ت کی ما لی معا ونت کی بدو لت یتیمو ں کی کفا لت ،تعلیم و تر بیت کا ذمہ اٹھا ئے ہو ئے ہے

ضلعی انتظا میہ ادا رے کے سا تھ ہر قسم کا بھر پو ر تعا ون جا ری رکھے گی۔کمشنر ہزارہ کایتیم خانہ میں چیریٹی افطار ڈنر تقریب سے خطاب

اتوار 26 مئی 2019 18:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ یتیم خا نہ ایبٹ آباد پو رے ہزارہ ڈویژن اور ضلع ایبٹ آباد کے عوا م کا ادا رہ ہے ،یہ ادا رہ1940 سے آج تک مخیر حضرا ت کی ما لی معا ونت کی بدو لت یتیمو ں کی کفا لت ،تعلیم و تر بیت کا ذمہ اٹھا ئے ہو ئے ہے یہ ادا رہ ان بچو ں کی تعلیم و تر بیت کے سا تھ سا تھ ان کی روز مرہ کی ضرو ریا ت ،صحت اور تفریح کو با طریق احسن پورا کر رہا ہے ۔

اس ضمن میں حکو مت ،سر کا ر یا غیر سر کا ری ادا رو ں کی طر ف سے کو ئی ما لی معا ونت نہیںکی جا تی بلکہ آپ جیسے مخیر حضرا ت اور ان یتیم بچو ں کی خد مت کو اپنا فر یضہ سمجھنے وا لوں کی تعا ون سے ہی چلتا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز یتیم خا نہ اور دارلعلو م تدریس القرآن ایبٹ آباد میں منعقدہ چیریٹی افطا ر ڈنر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ضلع نا ظم ایبٹ آباد کر نل(ر) سردار شبیر ،تحصیل نا ظم اسحا ق ذکر یا،اسسٹنٹ کمشنر عثما ن اشرف،چیئر میں ادا رہ محمد سا جد اعوان ،سا بق ایم پی ایز آمنہ سردار ،ایوب آفریدی ،ڈسٹر کٹ خطیب مفتی عبد الواجد ،جنر ل سیکر یٹری پریس کلب ایبٹ آباد را جہ ہا رو ن اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں شہر بھر کے مخیر حضرا ت کے علا وہ ضلعی نا ئب نا ظم کا مرا ن گل ایڈوکیٹ، تحصیل نا ئب نا ظم سردار شجا ع احمداور دیگر بھی مو جودتھے۔

کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ اس ادا رے میں ان یتیم بچو ں کی روز مر ہ اخرا جا ت اور تعلیم و تر بیت پورا کر نے کے لئے ان مخیر حضرا ت کی ما لی مدد کی مستقل ضرو رت رہتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میں گزشتہ کا فی عر صہ سے اس ادا رے سے میرا مستقل را بطہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میں مخیر حضرا ت کا شکریہ ادا کر تا ہو ں جو اس ادا رے کو چلا نے میں بھر پو ر ما لی مدد کر تے ہیں اور میں اپیل کر تا ہو ں مخیر حضرا ت سے اس ادا رے سے اپنا بھر پو ر تعا ون جا ری رکھتے ہو ئے ہمیشہ کی طر ح بھر پو ر ما لی مدد کر یں کیو نکہ آپ حضرا ت کے تعا ون اور قر با نیو ں کی بدو لت ہی یہ ادا رہ اتنی کا میا بی سے چل رہا ہے ۔

کمشنر ہزارہ نے یقین دلا یا کہ ضلعی انتظا میہ اس ادا رے کے سا تھ ہر قسم کا بھر پو ر تعا ون جا ری رکھے گی اور جو بھی مشکلا ت ہیں ان کو دور کر نے کی کو شش کی جا ئے گی۔کمشنر ہزارہ نے اپنی جا نب سے 2لا کھ رو پے ما لی امداد فرا ہم کر نے کا اعلا ن کیا۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ضلع نا ظم کر نل (ر) سردار شبیر نے ضلع کو نسل کی جا نب سی10لا کھ روپے دینے کا اعلا ن کیا،تحصیل نا ظم ایبٹ آباد اسحا ق ذکر یا نے تحصیل کو نسل ایبٹ آباد کی جا نب سی10لا کھ ،جنر ل سیکر یٹری پریس کلب ایبٹ آبادرا جہ ہا رون نے پر یس کلب کی جا نب سے ایک لا کھ رو پے دینے کا اعلا ن کیا۔

جب کہ سا بق ایم پی ایز آمنہ سردار اور ایو ب آفریدی نے ادا رے کا مستقل ممبر اور ہر قسم کی ما لی امداد کی یقین دہا نی اور ہمیشہ کے لیئے اپنے بھر پو ر تعا ون کا یقین دلا یاقبل ازین ادا رہ کے چیئر مین محمد سا جد اعوا ن نے تما م حضرا ت کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے ادا رے کی گزشتہ کا ر کردگی اور دیگر امور سے متعلق تفصیل سے بتا یا۔انہو ں نے کہا کہ یہ ادا رہ1940 سے لیکر آج تک یتیمو ں کی کفا لت آپ مخیر حضرات کی بدو لت کر رہا ہے اور آپ لو گو ں کے بھر پو ر تعا ون سے چل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں