حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس مشتاق غنی اور علی خان جدون کا اہلیان ایبٹ آباد کیلئے بہت بڑا کارنامہ ہے، بائی پاس کی تعمیر سے ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، غلام مصطفیٰ خان جدون

جمعہ 14 جون 2019 14:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا بہت بڑا کارنامہ ہے، بائی پاس کی تعمیر سے ایبٹ آباد سے ٹریفک مسائل ختم ہو جائیں گے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جبکہ لوگوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ممبر کینٹ بورڈ غلام مصطفیٰ خان جدون نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

غلام مصطفیٰ خان جدون نے کہا کہ حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے تاکہ ایبٹ آباد کے عوام کو ٹریفک مسائل سے چھٹکارہ مل سکے، بائی پاس کی تعمیر سے ہزارہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا، حویلیاں تا دھمتوڑ بائی پاس کی تعمیر سپیکر مشتاق احمد غنی اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا ایبٹ آباد کے عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے، دونوں رہنمائوں نے حویلیاں دھمتوڑ بائی پاس دیکر ہزارہ کی سیاحت کیلئے ایک نئے باپ کا اضافہ کر دیا ہے، عوام کو ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک جام جیسے مسائل سے چھٹکارہ دلوانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حویلیاں۔ دھمتوڑ بائی پاس پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے، اگر سڑک کی تعمیر کا کام عید سے قبل مکمل کر لیا جاتا تو سیاحوں کو مزید سہولیات میسر آتیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں