آزادی کپ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپئن شپ سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ‘ ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

اتوار 18 اگست 2019 19:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء)آزادی کپ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی ۔افتتاح ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے کیا ۔ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد میں جاری آزادی کپ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے ابتدائی روز کھیلے گئے میچ میں محمد شاکر نے فیضان کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ کے بعد19/21,21/19,21/18,سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا او ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹ آفس ایبٹ آباد میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے،کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر سابق ڈ جی سپورٹس طارق محمود نے کہا کہ کہ ڈی سی ایبٹ آباد عامر آفاق سپورٹس سے گہرا لگائو رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس سے زیادہ بہتر ایونٹس یہاں منعقد کئے جائیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا جو آگے چل کر نہ صرف اپنے ضلع کا نام صوبائی سطح پر بلکہ ملکی و بین الاقوامی سظح پر اپنا نام روشن گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں