ایبٹ آباد کی نواحی یونین کونسل شیروان کے گائوں ٹھورہ میں 19 سالہ لڑکی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پیر 19 اگست 2019 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ایبٹ آباد کی نواحی یونین کونسل شیروان کے گائوں ٹھورہ میں 19 سالہ لڑکی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی سے متاثرہ زینب کے لواحقین کے مطابق زینب کو بخار کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا، خون کے ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے مریضہ کو ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا ہے۔ شیروان کے مکینوں کے مطابق سول ہسپتال شیروان میں بخار میں مبتلا 50 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل شیروان میں ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں