مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور بھارت کے ٹوٹنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے، عارف خان جدون

پیر 19 اگست 2019 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کا وقت قریب آ پہنچا ہے، 50 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں کشمیر پر بحث کشمیریوں کی بڑی فتح ہے، عمران خان کی عالمی برادری کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کشمیر کی آزادی کی جانب بڑی پیش رفت ہے، کشمیر کی آزادی الله تعالیٰ نے عمران خان کے ہاتھوں میں لکھی ہے، عمران خان سچا اور کھرا انسان ہے اور الله نے ابھی بہت سے کام اس شخص کے ہاتھوں کروانے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فوڈ گودام، جھنگی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عارف خان جدون نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ٹوٹنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے، بہت کم عرصہ میں یہ بٹ کر کئی ممالک میں تبدیل ہو جائے گا، قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ظلم و ستم پر عالمی امن کے علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، کشمیر میں پہلے سے 8 لاکھ فوج موجود تھی جبکہ بھارت کی جانب سے مزید کئی لاکھ فوج کی کھیپ کو کشمیر بھیج کر نہتے معصوم لوگوں کو شہید کروایا جا رہا ہے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس علاقہ میں مکمل طور پر بند کر کے کشمیریوں کی آواز کو مکمل طور پر دبایا جا رہا ہے تاہم بھارت کو یہ یادرکھنا چاہئے کہ کشمیر کی تحریک کو جتنا دبائے گا یہ اتنے ہی تیزی سے ابھرے گی اور یہ اس نے کر کے دیکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

عارف لالہ نے کہا کہ کشمیر دنیا میں فلیش پوائنٹ بنتا جا رہا ہے، دنیا بھر کے لوگ اب کشمیر کی بات کرنے لگے ہیں، یہ ہماری خارجہ پالیسی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بھارتی جارحیت کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، بھارت نے اگر حملہ والی غلطی کی تو پھر اس کے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا، بھارت پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے ایک جھلک پہلے ہی دیکھ چکا ہے۔ عارف خان جدون نے کہا کہ کشمیر کی عوام مکمل طور پاکستان کے ساتھ ہیں اور انشاء الله وہ وقت قریب آ پہنچا ہے جب مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہو گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں