کینٹ پولیس نے افغانی لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے گیسٹ ہائوس کے منیجر کو گرفتار کر لیا

بدھ 21 اگست 2019 12:21

کینٹ پولیس نے افغانی لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے گیسٹ ہائوس کے منیجر کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) کینٹ پولیس نے افغانی لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے گیسٹ ہائوس کے منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ افغانی عارف نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گیسٹ ہائوس کا منیجر مجاہد ولد اشرف اسے گیسٹ ہائوس لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ افغانی لڑکے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے اس بارے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں