سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اورایم این اے علی خان نے لمبی ڈھیری میںسوئی گیس کے 4انچ قطرلائن منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 18:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے لمبی ڈھیری میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے دو انچ لائن کو اپ گریڈ کرکے 4 انچ قطر لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔منصوبہ پر 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔

لمبی ڈھیری اور ملحقہ علاقہ جات کی آبادی کی دشواریاں ختم ہو جائیں گی۔اس موقع پر سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا ہے اسی مشن کی تکمیل پر صوبائی اور قومی سطح پر مل جل کر عوام کے فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لمبی ڈھیری اور ملحقہ علاقہ جات کے عوام کو سردیوں میں کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا رہتا تھا جس کے لئے 80 لاکھ کی لاگت سے لائن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جس کے بعد عوام کا دیرینہ مطالبہ کی تکمیل کر دی ہے۔

تقریب میں سابق ممبر تحصیل کونسل ملک سعید،بلدیاتی ممبران ملک عمر،محمد صدیق،علاقہ کے معززین ملک یونس،ملک حمید،عالمگیر عباسی،محمد جاوید،ملک داود،ملک ثاقب اعوان کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں شریک تھے جنہوں نے مشتاق احمد غنی اور علی خان جدون کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں عوامی مطالبہ پر سپیکر مشتاق احمد غنی نے سیٹھی مسجد سے ملحقہ نکاسی آب کے نالہ کی تعمیر کے لئے فوری فنڈ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں