قلندرآباد موڑ پر ٹرک اور ٹیوٹا میں تصادم،2 خواتین سمیت ڈرائیور شدید زخمی

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) قلندرآباد موڑ کے مقام پر ٹرک اور ٹیوٹا میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق قلندرآباد موڑ کے مقام پر ٹرک نمبر جی ایل ٹی8436- مخالف سمت سے آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر ایم اے 1887ء سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹیوٹا ڈرائیور شمریز ولد عبدالرحمن اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھی دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مانگل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئی اور مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ مانگل میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں